64 میگا پکسل کواڈ کیمرہ کے ساتھ ریڈمی 91

64 میگا پکسل کیمرہ کے ساتھ ریڈمی کے 30 فائیو جی متعارف کرا دئیے گئے

64 میگا پکسل کیمرہ کے ساتھ ریڈمی کے 30 فائیو جی متعارف کرا دئیے گئے

شومی کے برانڈ ریڈمی نے ریڈمی کے 30 (Redmi K30) اور ریڈ می کے 30 فائیو جی (Redmi K30 5G) سمارٹ فون لانچ کئے ہیں۔ ان دونوں کا ڈسپلے 6.67 انچ 120 ہرٹز ہے اور دونوں کی بیک پر 64 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔

ریڈمی کے 30 فائیو جی
ریڈمی 30K فائیو جی پہلا فون ہے، جس میں فائیو جی کنکٹیویٹی کی حثیت سنیپ ڈریگن 765 جی ایس او سی لانچ کی گئی ہے۔
یہ پہلا ریڈمی فون ہے جو اس ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتا ہے۔
اس فون میں اینڈروئیڈ 10 بیسڈ MIUI 11 انسٹال ہے۔ یہ چار میموری آپشنز 6 جی بی / 64 جی بی ، 6 جی بی / 128 جی بی، 8 جی بی / 128 جی بی اور 8 جی بی / 256 جی بی میں ہے۔
ریڈمی کے 30 فائیو جی کا ڈسپلے 6.67 انچ ایل سی ڈی ہے، جس کی ریزولوشن2400×1080 پکسل اور ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہے۔

ریڈمی فون میں یہ پہلا فون ہے، جس کا ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہے۔

اس کے ڈسپلے میں ٹاپ رائٹ پر ایک پنچ ہول بھی ہے 20 میگا پکسل سیلفی اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔ فون کی بیک پر درمیان میں عمودی نصب کواڈ کور کیمرہ سیٹ اپ ہے۔اس میں 64 میگا پکسل میں (سونی آئی ایم ایکس 686)، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ (120 ڈگری فیلڈ آف ویو)، 5 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ماڈیول ہے۔
ریڈمی کے 30 فائیو جی وہ پہلا فون ہے، جس میں 64 میگا پکسل سونی آئی ایم ایکس 686 سنسر ہے۔
اس فون کی بیک پر فنگر پرنٹ ریڈر نہیں ہے، اسے دائیں جانب پاور بٹن میں شامل کیا گیاہے۔
کے 30 فائیو جی میں لیکوئیڈ کولنگ کے لیے کاپر ٹیوب بھی ہے۔ اس میں ڈوئل فریکوئنسی جی پی ایس اور بلوٹوتھ 5.1 ہے۔ اس میں 30W فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔یہ فون نیلے، سرخ، سفید اور جامنی رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔ اس فون کے 6 جی بی / 64 جی بی ورژن کی قیمت 1999 یوان یا 285 ڈالر ، 6 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 2299 یوان یا 325 ڈالر، 8 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 2599 یوان یا 370 ڈالر اور 8 جی بی / 256 جی بی ورژن کی قیمت 2899 یوان یا 410 ڈالر ہے۔

ریڈمی کے 30
ریڈ می کے 30 کا ڈیزائن بھی کے30 فائیو جی جیسا ہے لیکن دونوں میں کچھ فرق بھی ہے۔ کے 30 میں سنیپ ڈریگن 730 جی ایس او سی ہے، جو 5 جی کو سپورٹ نہیں کرتی۔اس میں بیک پر ایک کم تر 2 میگا پکسل میکرو کیمرہ ہے۔ یہ نسبتاً سست 27W چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔
اس فون کو تین رنگوں نیلے، سرخ اور جامنی میں پیش کیا گیا ہے۔
اس فون کے 6 جی بی / 64 جی بی ورژن کی قیمت 1599 یوان یا230 ڈالر ، 6 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 1699 یوان یا240 ڈالر، 8 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت1899 یوان یا270 ڈالر اور 8 جی بی / 256 جی بی ورژن کی قیمت 2199 یوان یا 310 ڈالر ہے۔
چین میں ریڈ می کے 30 فائیو جی کی فروخت کا کام جنوری 2020 سے ہوگا مگر کے 30 کی فروخت 12 دسمبر سے شروع ہوگی۔ دوسرے ممالک میں ان ڈیوائسز کی فروخت کے حوالےسے ابھی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں