102

2020 میں اشیاء خورد ونوش کی چیزوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان

2020 میں اشیاء خورد ونوش کی چیزوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان

اشیاء خورد ونوش
اشیاء خورد ونوش کے سامان میں اضافہ نہ کرنے کا علان

ابوظبی : اماراتی حکام نے 2020 میں 11 اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ عوام کو ریلیف میسر ہو۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تحفظ صارفین کی اعلیٰ کمیٹی کی جانب سے 2020 میں جن اشیاء کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا ان کی فہرست جاری کردی ہے۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ 11 ایشاء کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا مقصد عوام کو ان کے کم بجٹ سے بچانا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تحفظ صارفین کی اعلیٰ کمیٹی کی طرف سے تعاون کرنے والی سوسائیٹیو اور اشیاء فروخت کرنے والی تجارتی منڈی کے ساتھ بھی رابطہ کرلیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جن اشیاء خورد و نوش میں اضافہ نہیں ہو گا ان میں روٹی، غلہ جات، گوشت، مچھلیاں، سمندری کھانے، مٹھایاں، سبزیاں، کھانے پکانے میں استعمال ہونے والا تیل، پھل، چینی، مربہ جات، چائے، کافی، کوکو، مشروبات، منرل واٹر، سافٹ ڈرنکس، لسی اور پنیر شامل ہیں۔

وزیر اقتصادیات سلطان بن سعید المنصوری کا کہنا تھا کہ بازاروں کو کنٹرول کرنا اور روز مرہ استعمال کی ایشیاء کی قیمتوں میں اضافہ روکنا ہماری کمیٹی کے اہم ایجنڈے میں شامل ہے۔

سلطان بن سعید المنصوری کا کہنا تھا کہ اعلی کمیٹی برائے تحفظ صارفین متحدہ عرب امارات ریاستی سطح پر متعلقہ اداروں کے تعاون سے اشیا کی قیمت بڑھنے سے روکنے کی مہم چلائے گی۔

مزید کہنا تھا کہ کمیٹی نجی اداروں کو اس بات پر کائل کرے گی کہ وہ صارفین کے تحفظ کے لیے اسپیشل اسکیمیں جاری کرے اور تجارتی لین دین کو شفاف بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں