سمارٹ فونز 122

گوگل کا ترکی کو تمام نئے سمارٹ فونز کے لیے جی ایم ایس لائسنس معطل کر دیا

گوگل کا ترکی کو تمام نئے سمارٹ فونز کے لیے جی ایم ایس لائسنس معطل کر دیا

وگل نے اعلان کیا کہ وہ ترکی کی مارکیٹ میں سمارٹ فونز کے لیے گوگل موبائل سروس لائسنس جاری نہیں کرے گا۔ یہ صرف ترک فون کمپنیوں کے لیے ہی نہیں بلکہ تمام اینڈروئیڈ فون کمپنیوں کے لیے ہے۔اس پابندی کی وجہ حالیہ چین امریکی تجارتی جنگ نہیں بلکہ یہ فون میں ڈیفالٹ سرچ انجن کو منتخب کرنے کے آپشن کی وجہ سے ہے۔اسٍ پابندی کا ادراق موجودہ سمارٹ فونز میں فروخت کے لیے موجود فونز پر نہیں ہوگا۔
لگتا ہے گوگل ترکی کے مارکیٹ کے تمام فونز کے لیے سیکورٹی اپ ڈیٹس کوختم کر رہا ہے، جو الگ مسئلہ ہوگا۔
یہ مسئلہ اس وقت ہوا جب روسی سرچ انجن نے گوگل کے خلاف ایک شکایت درج کرائی، جس میں کہا گیا کہ گوگل مارکیٹ میں اپنی پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے۔

انڈکس نے کہا کہ گوگل نے ڈیفالٹ سرچ انجن کو تبدیل کرنے کا آپشن ختم کر دیا ہے۔

گوگل کو 17.4 ملین ڈالر کا جرمانہ کردیا۔ اس پر گوگل نے کچھ تبدیلیاں بھی کیں مگر اس سے ترک حکام مطمئن نہ ہوسکے کیونکہ صارفین ابھی بھی ڈیفالٹ سرچ انجن کو تبدیل نہیں کر سکتے تھے۔ حکام نے مسئلہ حل نہ ہونے تک گوگل پر عالمی یومیہ آمدن کا 0.05 فیصد جرمانہ کر دیا۔ حکام نے گوگل کو مسئلہ حل کرنے کے لیے 2 ماہ دئیے۔
گوگل نے ترکی کی مجاز اتھارٹی وزیر تجارت پر فیصلہ کو تبدیل کرنے کے لیے دباؤ بھی ڈالا لیکن ترک حکام نے گوگل پر اپنی پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھانے کے ایک اور کیس کی تحقیقات شروع کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں