53

چین مشکل میں کروناوائرس کے بعد ایک اورآفت

چین مشکل میں کروناوائرس کے بعد ایک اورآفت

چین میں کورونا وائرس کے بعد برڈ فلو کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ چین کی وزارت زراعت کے مطابق چین کے صوبے ہنان کے قصبے شائویانگ میں پوئٹری فارم میں برڈ فلو کا پہلا کیس سامنے آ یا جس میں ایچ۔ 5 این۔1 برڈ فلو کی تصدیق ہوئی۔فارم میں موجود 4500 مرغیاں برڈ فلو سے مر گئیں ہیں جبکہ 17 ہزار سے 828 مرغیاں ختم کردی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق ایچ۔5 این۔1برڈ فلو 2009 سے 2010 اور 2013 اور 2014 کے دوران سامنے آیا تھا۔ ایچ۔5 این۔1برڈ فلو سے دنیا بھر میں درجنوں افراد جان سے گئے تھے۔
عالمی برادری برڈ فلو پھیلنے سے پہلے روکنے میں کامیاب ہوگئی تھی تاہم اسے دوبارہ ختم کرنے کے لئے بھر پور کوششیں شروع ہو گئی ہیں۔ دوسری جانب چین میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے مزید 45 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔ جب کہ 2 ہزار 590 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے جس سے وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ وائرس سے متاثر ہونے والوں میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق ہوبئی سے ہے جہاں کوروناوائرس کے مزید1921 کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے۔ چین میں کورونا وائرس سے مرنے والے شخص کی آخری رسومات ادا کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے جس میں مرنے والے کے ساتھی اور احباب تعزیت کے لیے آتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی) نے ہفتے کے روز ایک نیا قانون جاری کیا ہے، کہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے شخص کی الوداعی یا آخری رسومات ادا نہیں کی جائیں گی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافے اور وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں