پاکستان سپر لیگ 182

پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری

پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری

لاہور: پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے.

فصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن کا شیڈول جاری کردیا گیاہے، تمام میچز پاکستان میں ہی کھیلے جائیں گے۔

(پی ایس ایل) 2020 کا آغاز 20 فروری سے ہوگا، 4 مقام پر34 میچز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں ہوں گے۔

دونوں ایلی منیٹر میچز لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ پی ایس ایل 5 کا فائنل بھی 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہی ہوگا۔ ٹکٹوں کی فروخت 20 جنوری سے شروع ہوگی۔

ایونٹ کا پیلا میچ کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پورا ( پی ایس ایل) پاکستان میں ہونا پی سی بی کی کامیابی ہے، پانچویں ایڈیشن میں 36 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں