114

پاکستان سری لنکا ٹیسٹ، پہلے چاروں بلے بازوں کی سینچریاں

پاکستان سری لنکا ٹیسٹ، پہلے چاروں بلے بازوں کی سینچریاں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے ٹیسٹ کا میچ کا چوتھا دن کراچی میں جاری ہے جہاں پہلی بار ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کے پہلے چاروں بلے بازوں نے سینچریاں بنائی ہیں۔ پاکستان نے سری لنکا کے 271 رنز کے جواب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 555 رنز بنا لیے ہیں اور 475 رنز کی برتری حاصل ہوئی ہے۔
پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو سری لنکا کو 80 رنز کی برتری حاصل تھی تاہم شان مسعود اور عابد علی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو اچھا آغاز فرادیتے ہوئے میچ پر گرفت مضبوط کر دی ۔ شان مسعود نے 198 گیندوں پر 7 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 135 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ عابد علی نے 281 گیندوں پر 21 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 174 رنز کی اننگ کھیلی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں