111

پاکستان جانےکی خواہش ظاہر کرنے پر مشرفی مرتضیٰ سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر

پاکستان جانےکی خواہش ظاہر کرنے پر مشرفی مرتضیٰ سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر

فیصلہ انکی اپنی درخواست پر کیا گیا کیونکہ وہ نوجوان کرکٹ سٹار کو آگے لانے کی خواہش رکھتے ہیں :صدر بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ ناظم الحسن۔
کرکٹ بورڈ بنگلہ دیش نے ون ڈے ٹیم کے کپتان مشرفی بن مرتضیٰ کو سنٹرل کنٹریکٹ سے باہر کردیا ،بورڈ کے سربراہ ناظم الحسن نے بتایا کہ یہ فیصلہ انکی اپنی درخواست پر کیا گیا کیونکہ وہ نوجوان کرکٹ سٹار کو آگے لانے کی خواہش رکھتے ہیں ،یاد رہے کہ مشرفی نے حالیہ انتخابات میں حصہ لیا تھا جس سے وہ اسمبلی کے منتخب رکن بھی ہیں ،36 سالہ مشرفی مرتضی کا کہنا تھا کہ اگر میں ٹیسٹ اور ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہ کیا ہوتا تو دورہ پاکستان سے متعلق کسی بھی حتمی فیصلے سے قبل اپنی فیملی کیساتھ بات کرتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایمانداری سے بات کروں تو میں پاکستان جاتا لیکن یقینا اس سے پہلے اپنی فیملی کیساتھ بات کرتا، مجھے نہیں معلوم کہ میرے اہل خانہ اس حوالے سے کیا کہتے لیکن اگر آپ مجھ سے صرف پاکستان جانے کے بارے میں پوچھیں تو میں ہاں میں جواب دوں گا، میں پاکستان کھیلنے چلا جاتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں