118

نوکیا کا سستہ ترین اینڈرائیڈ موبائل پاکستان میں متعارف

نوکیا کا سستہ ترین اینڈرائیڈ موبائل پاکستان میں متعارف

Nokia

نوکیا کا نیا سیل فون سی 1 پاکستان میں متعارف کرادیا گیا ہے جو صارفین کے لیے یکم جنوری سے 2 رنگوں میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایچ ایم ڈی گلوبل نے اینڈرائیڈ فون کو پاکستان میں متعارف کرایا ہے، 5.45 انچ کے اس فون میں اینڈرائیڈ 9 آپریٹنگ سسٹم کا گو ایڈیشن دیا گیا ہے۔

سی 1 فون میں ایک جی بی ریم 16 جی بی اسٹوریج ہے جو مائیکرو ایس ڈی کارڈ 64 جی بی تک سپورٹ کرتا ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ یہ ایسا اسمارٹ فون ہے جس کا استعمال نہایت ہی آسان ہے اور اس کی بیٹری ایک چارج پر آسانی سے 24 گھنٹے کام کرتی ہے۔

اس فون کی قیمت پاکستان میں 8 ہزار 500 روپے ہے جو کہ یکم جنوری سے 2500 صارفین کو 2 رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

دیگر خصوصیات میں فرنٹ 5 میگا پکسل کیمرا اور ایل ای ڈی فلیش ہے جوکم روشنی میں بھی زبردست تصاویر لینے میں مدد گار ہوگا۔

فون کے بیک پر ایک کیمرا ہے جو کہ 5 میگا پکسل کا ہے اس کے ساتھ بھی ایل ای ڈی فلیش کی سہولت موجود ہے۔

نوکیا سی 1 میں کواڈ کور 1.3 ہرٹز پراسیسر ہے جو ممکنہ طور پر میڈیا ٹیک کا ہے۔

ڈوئل سم فون میں ایل ای ڈی کنیکٹویٹی کا آپشن موجود نہیں ہے بکہ تھری جی تک محدود ہے جبکہ وائی فائی 4 کو سپورٹ کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں