نئے سال 159

نئے سال 2020 کے پہلے دن قریباً 4 لاکھ بچوں کی پیدائش

نئے سال 2020 کے پہلے دن قریباً 4 لاکھ بچوں کی پیدائش

دبئی: نئے سال کے پہلے دن دنیا بھر میں 3 لاکھ 92 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2020 کو دنیا بھر میں 3 لاکھ 92 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی، رپورٹ کے مطابق انڈیا میں سب سے زیادہ 17 فیصد بچوں کی پیدائش ہوئی۔

انڈیا میں 67 ہزار 385 بچوں کو جنم دیا گیا، دوسرے نمبر پر چین میں 46 ہزار 229، تیسرے نمبر پر نائیجیریا میں 26 ہزار 39 نومولود دنیا میں آئے۔

پاکستان 16 ہزار 787 بچوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، انڈونیشیا 13 ہزار 20 بچوں کے ساتھ چوتھے، امریکا 10 ہزار 452 بچوں کے ساتھ پانچویں، ڈیموکریٹک ری پبلک کانگو 10 ہزار 247 بچوں کے ساتھ چھٹے اور ایتھوپیا 8493 بچوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

یونیسیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہنریٹا فور نے کہا کہ نیا سال اور ایک نئی دہائیی کا آغاز ہماری امیدوں ناصرف ہمارے مستقبل بلکہ ان لوگوں کے مستقبل پر روشنی ڈالنے کا موقع ہے جو ہمارے بعد دنیا میں آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں