66

نئی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی سمجھ نہیں آئی، چوہدری پرویز الہی

نئی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی سمجھ نہیں آئی، چوہدری پرویز الہی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہی نے نئی حکومتی کمیٹی کی سمجھ نہیں آئی اور ہم سے کیےوعدے پورے ہونے چاہئیں۔
چوہدری پرویز الہی نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئےاحساس ہے کہ اگر حکومت کو نقصان پہنچا تو ہمیں بھی پہنچے گا، ہم انتظار اور بہتری کی پالیسی پر چل رہے ہیں، اتحادی کو سوتن نہیں سمجھنا چاہیے، ہم بھی اسی حکومت کے ساتھی ہیں اس لیے نقصان سے بچنے کے لئے اصلاح کی کوشش کررہے ہیں، ہم کوشش کرتے ہیں کہ صبر کے ساتھ چلیں اور طے شدہ چیزوں کی یقین دہانی کرواتے رہتے ہیں۔
چوہدری پرویز الہی نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مسلم لیگ ق کے ساتھ اتحادی امور پر قائم کردہ کمیٹی کے حوالے سے بابا بلھے شاہ کا شعر پڑھ دیا اگلی توں نہ پچھلی توں میں صدقے جاواں وچلی توں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطوں اور تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ مسلم لیگ (ق) کے ساتھ رابطوں کے لیے 3 رکنی کمیٹی میں گورنر پنجاب چودھری سرور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور شفقت محمود شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں