میٹر 137

سمارٹ الیکٹرک میٹرز سے صارفین کو کیا فا یدے ہوں گے

سمارٹ الیکٹرک میٹرز سے صارفین کو کیا فا یدے ہوں گے

سعودی الیکٹرک کمپنی نے بتایا کہ سعودی عرب میں سمارٹ الیکٹرک میٹر جلد نصیب ہوں گے۔ اس کے ذریعے صارفین کو یہ بات ہر منٹ میں معلوم ہوسکے گی کہ وہ کتنی بجلی خرچ کررہے ہیں۔
اصل ویب سائٹ کے مطابق سمارٹ الیکٹرک میٹرز بے شمار خصوصیات کے حامل ہوں گے۔ ان کی ذریعے صارفین بجلی کے خرچ کو ضرورت کے مطابق کنٹرول کرسکیں گے۔ ان کو بجلی کے خرچ کی تمام تر تفصیلات مہیا ہوں گی۔ اس معلومات کی بدولت بجلی کے استعمال میں کفایت شعاری کی جاسکے گی۔
الیکٹرک کمپنی کا کہناہے کہ کسی بھی صارف سے اس سمارٹ میٹر کی لاگت وصول نہیں کی جائے گی۔ الیکٹرک میٹرز کمپنی اپنے خرچ پر نصب کرائے گی۔
سعودی الیکٹرک کمپنی نے 19دسمبر 2019ءکو معاہدہ کرکے یہ اعلان کیا تھا کہ بہت جلد ایک کروڑ سمارٹ الیکٹرک میٹرز نصب ہوں گے۔ ان پر 9.5 ارب ریال سے زیادہ لاگت آئے گی۔
الیکٹرک کمپنی نے کہا ہے کہ ان میں 30 لاکھ سے زیادہ سمارٹ الیکٹرک میٹرز سعودی کے خود تیار کردہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں