141

حکومت کا ایک سال میں پٹرولیم مصنوعات پر کتنا ٹیکس اکٹھا ہوا اور فی لٹر کتنی رقم وصول کی؟ اعتراف کرلیا

حکومت کی طرف سے ایک سال میں پیٹرولیم مصنوعات پر عوام سے 206 ارب روپے کا ٹیکس وصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
وزیر برائے پٹرولیم ڈویژن خسرو بختیار نے بتایا کہ حکومت کے پہلے1 سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پیشی کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 بار تیزی جب کہ 11 بار کمی کی گئی۔

پٹرولیم ڈویژن کے علاوہ شمارو اعداد کے مطابق حکومت نے ایک سال میں پٹرولیم ٹیکسوں کی مد میں 206 ارب 28 کروڑروپے عوام کی جیب سے نکا لے۔ حکومت ڈیزل پر فی لیٹر 45 روپے 75 پیسے ٹیکس لے رہی ہے، پٹرول پر 35 روپے، مٹی کے تیل پر 20 روپے اور لائٹ ڈیزل پر 14 روپے 98 پیسے فی لیٹر ٹیکس وصولی ہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں