66

ترک صدر رجب طیب اردوغان پاکستان کے دو روزہ دورے پر

ترک صدر رجب طیب اردوغان پاکستان کے دو روزہ دورے پر

ترکی صدر رجب طیب اردوغان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان نے نور خان ایئربیس پر مہمان صدر اردوغان اور ان کی اہلیہ امینہ اردوغان کا استقبال کیا۔
ترک صدر وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
نور خان ایئربیس سے ترک صدر وزیراعظم ہاؤس روانہ ہو ئے، وزیراعظم عمران خان نے ان کی گاڑی ڈرائیو کی۔
وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر ترک صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
اس کے بعد ترک صدر ایوان صدر گئے جہاں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے مہمان صدر اور ان کی اہلیہ کا استقبال کیا۔
صدر رجب طیب اردوغان جمعہ یعنی 14 فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ان کے اعزاز میں ظہرانہ پیش کیا جائے گا۔
ترک صدر رجب طیب اردوغان وزیراعظم عمران خان اور صدر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے۔ صدر اردوان اسلام آباد میں پاک ترک بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے بھی خطاب کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں