66

بل گیٹس نے دنیا کی مہنگی ترین کشتی خرید لی۔

بل گیٹس نے دنیا کی مہنگی ترین کشتی خرید لی۔

ہائیڈروجن اور آکسیجن پر چلنے والی دنیا کی پہلی ایکوا لگڑری شپ ڈچ کمپنی سینوٹ نے تیار کی۔
فروری2020 کو دنیا کے دوسرے امیر شخص بل گیٹس نے مہنگی ترین کشتی خرید لی ہے. میڈیارپورٹس کے مطابق ہائیڈروجن اور آکسیجن پر چلنے والی دنیا کی پہلی ایکوا لگڑری شپ ڈچ کمپنی سینوٹ نے تیار کی اس کی قیمت 64 کروڑ 50 لاکھ ڈالر یعنی 99 ارب پاکستانی روپے
مختص کی گئی ہے.اس پرتعیش سپر یاٹ میں 28 ٹن وزنی ویکیوم سیل ٹینک موجود ہیں جن میں سیل ہائیڈروجن کو منفی 251 سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر سٹور کیا جاسکتا ہے. ہائیڈروجن اور آکسیجن کا امتزاج بجلی پیدا کر کے سپر یاٹ کو چلانے میں مدد دیتا ہے جبکہ اس عمل میں گیس کے بجائے پانی بنتا ہے. تاہم بل گیٹس نے بیک اپ کیلئے ڈیزل سپورٹ بھی رکھا ہے. بتایا گیا ہے کہ یہ سپریاٹ 2024 تک تیار ہو جائےگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں