121

برلن: کرائے پر فلیٹ کو لینے کے لیے دن میں 1750 افراد کا دورہ

جرمنی کا دارالحکومت برلن رہائشوں کے لیے کرائے اتنے زیادہ ہیں اگر کسی مناسب ریٹ کے فلیٹ کا پتہ چلے تو اسے حاصل کرنے کے لیے سینکڑوں افراد جمع ہو جاتے ہیں۔ ایسا ایک واقعہ 24 نومبر کو ہوا جب ایک فلیٹ کو دیکھنے کے لیےایک دن میں 1750 افراد موقع پر پہنچے۔اس فلیٹ کو ایک دن پہلے کرائے کے لیے پیش کیا گیا.
1950 کی ایک بلڈنگ کی تیسری منزل پر واقع اس فلیٹ میں 54 میٹر کی جگہ ہے۔
اس جگہ 2 کمرے اور ایک بالکونی ہے۔ اس فلیٹ کا کرایہ 550 یورو یا 610 ڈالر ماہ وار ہے۔ کرائے میں اضافی اخراجات جیسا کہ پانی اور ہیٹنگ کے اخراجات بھی شامل ہیں۔اسی وجہ سے کسی کو بھی تعجب نہیں ہوا کہ اسے دیکھنے کے لیے ایک دن میں 1750 افراد جمع ہو گئے۔

اتنے زیادہ لوگوں کو ضابطہ میں رکھنے کے لیے ایجنسی کا نمائندہ میگا فون پر ہدایات دے رہا تھا۔ ایجنسی تھوڑے وقت کے لیے 20 افراد کو فلیٹ دیکھنے دے رہی تھی۔
پراپرٹی منیجر رالف ہارمز نے جرمن رپورٹروں کو بتایا کہ انہیں بہت زیادہ درخواستیں ملیں تھیں، جن میں سے 1800 افراد کو فلیٹ دیکھنے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے پہلے کسی فلیٹ کے مالک یا افراد کو فلیٹ دیکھنے کے لیے نہیں بلایا۔
رالف نے بتایا کہ وہ تمام درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد فلیٹ کو کرائے پر حاصل کرنے والے شخص کو منتخب کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں