152

آف سپنر کرس گرین بائولنگ ایکشن کی وجہ سے معطل

آف سپنر کرس گرین بائولنگ ایکشن کی وجہ سے معطل

آف سپن بائولر کرس گرین کو بائولنگ ایکشن کی وجہ سے معطل کردیا گیا جس کے بعد ان کو آئندہ میچ کیلئے ٹیم سے باہر کر دیا گیا۔
گرین کے حوالے سے بائولنگ ایکشن کی شکایت فیلڈ امپائر ناتھن جان سٹون، مائک گراہم سمتھ اور تیسرے امپائر پال ولسن نے 2 جنوری کو سڈنی تھنڈر اور میلبورن سٹارز کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد کی تھی
اس کے بعد 5 جنوری کو نیشنل کرکٹ سنٹر میں ان کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں یہ ثابت کیا کہ گرین نے غلط بولنگ ایکشن کا مظاہرہ کیا تھا۔گرین اب 90 دن تک بائولنگ نہیں کرسکیں گے جب تک وہ دوبارہ اہل ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں